ابنا: صدر مملکت ڈاکٹر احمدی نژاد نے آج انڈونیشیا کے جزیرۂ بالی میں منعقدہ ڈیموکریسی سے متعلق پانچویں اجلاس میں خطاب کرتےہوئے کہا کہ حقیقی ڈیموکریسی ،عدل وانصاف اور حقیقی آزادی سے حاصل ہوگی اور ہتھیار اٹھانے اور دوسرے پر تشدد اقدامات سے ڈیموکریسی حاصل نہیں ہوسکتی ۔ڈاکٹر احمدی نژاد نے جو ناوابستہ تحریک کے سربراہ بھی ہیں فلسطینیوں کی سرزمین پر ناجائز قبضہ اور اس سرزمین کے عوام کو ملک بدر کرنے اور قیدخانوں میں بند کرنے کو آجکی دنیا میں سامراج اورانسانی حقوق کی پامالی کا واضح نمونہ قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ عراق اور افغانستان پر قبضہ اور پاکستان کے عوام پر قاتلانہ حملے ، انسانوں پر تشدد اور انکی آزادی کی پامالی، نئی سامراج اور اقوام عالم کے حقوق کی پامالی کے دوسرے نمونے ہیں ۔...../169
7 نومبر 2012 - 20:30
News ID: 363196
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ڈیموکریسی تشدد سے حاصل نہیں ہوسکتی اور حقیقی ڈیموکریسی پر قائم حکومتوں کے حکام ، عدل وانصاف اور آزادی کی برقراری کےلئے اپنے عوام کی خواہشات کی تکمیل کی خاطر، اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں –